چیمپئینز ٹرافی؛ اینیمیٹڈ پرومو نے مداحوں کو خوش کردیا

آئی سی سی نے ویڈیو تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاری کی

بدھ 19 فروری 2025 14:00

چیمپئینز ٹرافی؛ اینیمیٹڈ پرومو نے مداحوں کو خوش کردیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2025ء)آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے آغاز سے محض چند گھنٹوں قبل آئی سی سی نے میگا ایونٹ میں شریک ٹیموں کے کپتانوں کا نیا اینیمیٹڈ پرومو جاری کردیا۔

(جاری ہے)

آئی سی سی نے اپنے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کے کپتانوں کا اینیمیٹڈ پرومو جاری کیا گیا جس نے دیکھنے والوں کو ششدر کردیا۔اس پرومو کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان سمیت تمام کپتانوں کے اینیمیٹڈ کریکٹر پیش کیے گئے ہیں اور منفرد انداز میں ان کا فیورٹ شاٹ بھی دکھایا گیا ہے۔پرومو میں تمام کپتانوں کو ٹرافی کے حصول کیلئے دوڑ لگاتے اور چمچاتی ٹرافی کی جانب لپکتے بھی دکھایا گیا۔