ٹرمپ نے بھارت کو فنڈز دینے پر اعتراض کردیا

ہم انہیں کروڑوں ڈالر کیوں دے رہے ہیں ٹرمپ کی گفتگو

بدھ 19 فروری 2025 16:11

ٹرمپ نے بھارت کو فنڈز دینے پر اعتراض کردیا
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2025ء)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے بھارت کے پاس بہت پیسہ ہے، ہم انہیں کروڑوں ڈالر کیوں دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کے محکمے ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی کی جانب سے حکومتی اخراجات کم کرنے کے اقدامات کا دفاع کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ ہم کیوں بھارت کو 21 ملین ڈالر کی خطیر رقم دے رہے ہیں۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا بھارت کے پاس بہت پیسہ ہے، بھارت دنیا ہمارے مقابلے میں دنیا میں سب سے زیادہ ٹیکس کرنے والے ممالک میں شامل ہے، ہم وہاں سے شاید ہی کچھ حاصل کر پاتے ہیں کیونکہ ان کے ٹیکس ریٹ بہت زیادہ ہیں، بھارت اور نریندر مودی کا بہت احترام ہے لیکن ہم ووٹر ٹرن آٹ کے لیے بھارت کو 21 ملین ڈالر کیوں دے رہے ہیں۔