امریکی شہری کا 8882 اقسام کی اینٹیں جمع کرنے کا ریکارڈ

کلیم رینکیمیر کو گھر والوں نے ان کی غیر موجودگی میں گینیز ورلڈ ریکارڈ دلوا کر دنگ کر دیا

بدھ 19 فروری 2025 17:06

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2025ء)شوق کا کوئی مول نہیں، امریکی شہری نے 8000 سے زائد اقسام کی اینٹیں جمع کر کے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی شہری کلیم یہ اینٹوں کے مجموعے گزشتہ 40 برسوں سے اکٹھے رہے ہیں جن میں 100 ویں عیسوی کی رومی اینٹ بھی شامل ہے، زیادہ تر اینٹیں چند سو سال ہی پرانی ہیں۔

(جاری ہے)

ریاست اوکلاہاما سے تعلق رکھنے والے 87 سالہ کلیم رینکیمیر کو گھر والوں نے ان کی غیر موجودگی میں گینیز ورلڈ ریکارڈ دلوا کر دنگ کر دیا۔

کلیم رینکیمیر کسی کام سے علاقے سے باہر گئے تو ان کی بیٹی اور داماد نے کچھ دوستوں کو اکٹھا کر کے ان کے ٹلسا نامی گودام میں موجود ہر شے کی گنتی کی۔جب کلیم واپس گھر واپس لوٹے تو گینیز ورلڈ ریکارڈز کا آفیشل ریکارڈ دیکھ کر خوش گوار حیرت میں مبتلا ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :