
تحریک انصاف میں ایک گروپ طاقتور گروپ کا مقصدپارٹی پر قبضہ کرنا ہے.شیرافضل مروت
وہ خود بھی کچھ نہیں کر سکتے اور دوسروں کو بھی کرنے نہیں دے رہے‘ محسن نقوی سے علی امین گنڈا پوریا میری ملاقات معیوب نہیں .رکن قومی اسمبلی کا انٹرویو
میاں محمد ندیم
بدھ 19 فروری 2025
15:04

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ ان کو مجھ سے کیا شکایت ہے؟ میں کوئی وزیر ہوں ؟ کوئی پارٹی کے فنڈز کی دیکھ بھال کرتا ہوں؟ ایک سال میں کوئی فرائض دیے گئے ہیں جن میں نے کوتاہی کی ہو؟. شیر افضل مروت نے کہا کہ میں اسی لیے تو نعرے لگا رہا ہوں کہ مجھے کوئی وجہ تو بتا دے کے مجھے نکالا کیوں ہے انہوں نے کہاکہ سیاست میں آنے سے ان کی قانونی پریکٹس متاثر ہوئی ہے انہوںنے کہا کہ مجھے جو سمجھ آ رہا ہے وہ یہی ہے کہ سلمان اکرم راجہ جن کی ترجمانی کر رہے ہیں ان کو آگے لاکر انہوں نے یہ گیم کھیلی اور بغض پر مبنی باتیں عمران خان کے کان میں ڈالی گئیں. وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات اور اسٹبلشمنٹ سے قربت کے تاثر کے بارے میں سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ یہ الزام تراشیوں کی حد تک ہے کیوں اگر میرے دفتر میں محسن نقوی آتے ہیں تو کیا خیال ہے کہ میں رعونت دکھاﺅں گا؟. ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار کے ساتھ مل کر نواز شریف کو وزارت عظمیٰ سے بیدخل کیا تھاشیر افضل مروت نے کہاکہ آج اگر ہم گلہ کر رہے ہیں کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ہمارے ساتھ اسٹیبلشمنٹ کی ایما پر زیادتی کی تو اس وقت نواز شریف کے ساتھ بھی قمر جاوید باجوہ کی ایما پر عدلیہ نے زیادتی کی تھی مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی بطور وزیراعظم برطرفی کے حوالے سے شیر افضل مروت نے کہا کہ دراصل نواز شریف کو ایون فیلڈ کے مقدمات پر نکالتے انہیں پاناما کے کیسز پر نکالتے تو یہ جواز بنتا تھا لیکن بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکالنا غلط تھا. انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی جماعت کے پاس اکثریت تھی اگر وہ نشستیں نکال بھی دیں جن پر ہم معترض تھے لیکن قمر جاوید باجوہ نواز شریف کو نکالنا چاہتے تھے تو نکال دیا 26 نومبر کے احتجاج کے خلاف حکومتی کارروائی میں محسن نقوی کے کردار پر انہوں نے کہا کہ انہوں نے وہی کرنا ہے جس کی اجازت ان کو دی جاتی ہے وزیر داخلہ کے منصب پر اس لیے تو بٹھایا گیا ہے. ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے دفتر میں محسن نقوی کا آنا اور علی امین خان کا ا ستقبال کرنا کوئی معیوب بات نہیں تھی محسن نقوی سے ملاقات پر علی امین کو اسٹبلشمنٹ کے قریب سمجھنا درست نہیں. انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں عمران خان کے بعد پی ٹی آئی میں سب سے زیادہ ایف آئی آر علی امین گنڈاپور کے خلاف درج ہوئی ہیں پاکستان کا ایسا کوئی صوبہ نہیں ہے جس میں یہ ان کو لے جایا نہ گیا ہو کوئی ایسا تھانہ نہیں ہے جہاں ان پر تشدد نہ ہوا ہو ان کے پاﺅں کے سارے ناخن نکالے گئے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا انہوں کہا کہ میں علی امین کا وکیل تھا اس لیے مجھے علم ہے کہ ان پر کتنا تشدد ہوا ‘ان کے پورے خاندان کو نشانہ بنایا گیا آج بھی اس کی ساری زمینیں نیب کے قوانین کے تحت بند ہیں.

مزید اہم خبریں
-
غزہ میں جنگ بندی نے لوگوں کو بہتر مستقبل کی امید دلائی، ایمی پوپ
-
اقوام متحدہ اور دوسرے کثیرالفریقی اداروں کو بڑے امتحان کا سامنا، ٹام فلیچر
-
ہلاک ہونے والے اسرائیلی یرغمالیوں کی میتوں کی نمائش قابل مذمت، گوتیرش
-
لیبیا کے لیے اقوام متحدہ کے نئے نمائندے کا ملک میں استحکام لانے کا عزم
-
زرمبادلہ ذخائر مزید کروڑوں ڈالرز کم ہو گئے
-
حکومت معیشت کے صرف مثبت اشاریے بتارہی ہے منفی اشاریے نہیں بتاتی
-
امریکہ سے ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانیوں سمیت 100تارکین وطن پاناما کے جنگل منتقل
-
جرمنی میں آباد پاکستانیوں کو اپنا سماجی رویہ بدلنا ہو گا، کومل ملک
-
پنجاب میں پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہیں دی جارہی جبکہ حکومت خود جلسے کررہی ہے
-
حکومت کو پتا ہے دھاندلی کے زیرالتواء کیسز چلے اور شواہد آئے تو حکومتیں ختم ہوجائیں گی
-
مریم نواز نے نوٹیفیکیشن نکلوایا کہ پنجاب میں کسانوں سے 2800 روپے سے زیادہ قیمت پر گندم خریدنے پر ایف آئی آر کاٹی جائے
-
پاکستان کو جی ایس پی پلس کی سہولت سے فائدہ اٹھانے کیلئے انسانی حقوق سمیت دیگر متعلقہ معاہدوں کی سختی سے پابند کرنا ہو گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.