ممبئی ہائیکورٹ، 11 سالہ بچی پر جنسی حملہ کرنے والے کرنل کی سزا کے خلاف درخواست مسترد

بدھ 19 فروری 2025 18:07

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2025ء)بھارت کے شہر ممبئی ہائی کورٹ نے فوج کے لیفٹننٹ کرنل کی کورٹ مارشل کے تحت پانچ سال قید کی سزا کے خلاف درخواست مسترد کر دی ۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لیفٹننٹ کرنل کا 11 سالہ بچی کو جنسی حملے کا نشانہ بنانے کے جرم میں کورٹ مارشل ہوا تھا اور اسے پانچ سال قید کی سزا سنا دی گئی تھی۔ ممبئی ہائی کورٹ کے ایک ڈویژن بینچ نے کرنل کی سزا کے خلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ بچی نے عدالت میں جس طرح بتایا کہ کرنل نے اس کے والد کے کمرے سے جانے کے بعد اس کے ساتھ جو رویہ اپنایا وہ بالکل واضح ہے۔

متعلقہ عنوان :