پروفیسرڈاکٹرطاہرالقادری کا 74واں یوم پیدائش 19 فروری بدھ کو منایاگیا

بدھ 19 فروری 2025 18:25

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2025ء)پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کا 74واں یوم پیدائش 19 فروری بدھ کو منایاگیاا س سلسلے میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا جن میں سالگرہ کے کیک کاٹے گئے اورپروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کی صحت و تندرستی اور درازی عمر کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔

(جاری ہے)

علامہ طاہر القادری 19فروری 1951ء کو جھنگ میں پیدا ہوئے۔وہ عرصہ بیس برس سے اسلام کی روایتی تعلیمات کو عام کرنے میں مصروف عمل ہیں پروفیسر طاہر القادری قومی اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے ہیںان کی مختلف زبانوں میںسینکڑوں کتب شائع ہو چکی ہیں۔