لورالائی،ڈپٹی کمشنر آفس میں بگ کیچ اپ مہم کے حوالے سےاسسٹنٹ کمشنرکی زیرصدارت اہم اجلاس

بدھ 19 فروری 2025 20:00

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2025ء) ڈپٹی کمشنر آفس میں بگ کیچ اپ مہم کے حوالے سےاسسٹنٹ کمشنر اجمل خان مندوخیل کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ أفیسر ڈاکٹر عبدالحلیم اوتمانخیل سمت محکمہ صحت کے آفیسران، قبائلی عمائدین، سول سوسائٹی اور علماء کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنراجمل خان مندوخیل نےاجلاس سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ بگ کیچ اپ مہم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس مہم کا مقصد بچوں کو 12 مہلک بیماریوں سے بچاؤ کے لیے حفاظتی ٹیکے لگانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مہم ہمارے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے انتہائی ضروری ہے۔بچوں کو پولیو، خسرہ، تشنج، ڈفتھیریا، کالی کھانسی، ہیپاٹائٹس بی، ہیموفیلس انفلوئنزا ٹائپ بی، روٹا وائرس، نمونیا، میننجائٹس اور دیگر خطرناک بیماریوں سے بچانے کے لیے حفاظتی ٹیکے لگانا بہت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

ان بیماریوں سے نہ صرف بچوں کی صحت متاثر ہوتی ہے بلکہ ان کی زندگی کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا ہےاسسٹنٹ کمشنر نے تمام ٹیموں کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ گھر گھر جا کر بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بچہ بھی اس مہم سے محروم نہ رہےانہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوا کر انہیں بیماریوں سے محفوظ رکھیں۔

\378

متعلقہ عنوان :