سوات، شانگلہ سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں 4.1 شدت کا زلزلہ

زلزلے کے بعد فوری بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے

جمعہ 21 فروری 2025 14:09

سوات، شانگلہ سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں 4.1 شدت کا زلزلہ
سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2025ء)سوات، بونیر، شانگلہ سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.1 اور گہرائی 22 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز بٹ خیلہ سے 6.5 کلومیٹر دور جنوب مغرب میں تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق زلزلے کے بعد فوری بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلے کے بعد فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :