Live Updates

فخر زمان دو ماہ کیلئے کرکٹ سے دور ہوگئے ہیں ، محمد عامر کا دعویٰ

6 ہفتے تو انجری ٹھیک ہونے میں لگتے ہیں ، اس کے بعد ری ہیب شروع ہوتا ہے : سابق پیسر کا انٹرویو

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 21 فروری 2025 12:47

فخر زمان دو ماہ کیلئے کرکٹ سے دور ہوگئے ہیں ، محمد عامر کا دعویٰ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 فروری 2025ء ) قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر فخر زمان نے محمد عامر کو فون پر اپنی انجری کی نوعیت سے متعلق بتا دیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر نے بتایا کہ فخر زمان سے دوستی ہے، آئی ایل ٹی 20 میں ہم ڈیرھ ماہ تک ساتھ تھے، ان کی انجری کا کلیئر نہیں ہورہا تھا تو میں نے فون کرکے ان سے خیریت دریافت کی۔

محمد عامر کا کہنا ہے کہ فخر سے پوچھا کہ مسئلہ کیا ہے گھٹنے کا ہے یا پھر کمر میں تکلیف ہے۔

(جاری ہے)

فاسٹ بولر کے مطابق فخر نے کہا کہ سائیڈ اسٹرین انجری ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ فخر دو ماہ کے لیے کرکٹ سے دور ہوگئے، وہ فٹ ہوئے بھی تو پی ایس ایل کے آخر میں ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ فخر سے صبح بات ہوئی تو اس نے بتایا کہ ہلکی کی کھانسی بھی آرہی ہے تو درد ہورہا ہے، سانس لینے میں بھی مشکل پیش آرہی ہے۔

محمد عامر نے کہا کہ چھ ہفتے تو انجری ٹھیک ہونے میں لگتے ہیں اس کے بعد ری ہیب شروع ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ فخر زمان گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں شاہین کے پہلے ہی اوور میں فیلڈنگ کرتے ہوئے باؤنڈری لائن پر انجری کا شکار ہوئے اور میدان سے باہر چلے گئے تھے۔                                                             
Live چیمپئنز ٹرافی 2025 سے متعلق تازہ ترین معلومات