ں*فواد چودھری کیخلاف پنڈدانخان روڈ پروجیکٹ میں کرپشن کیس کی سماعت 25 مارچ تک ملتوی

جمعہ 21 فروری 2025 13:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2025ء)احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کیخلاف پنڈدانخان روڈ پروجیکٹ میں کرپشن کیس کی سماعت 25 مارچ تک ملتوی کردی گئی ۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت کے جج علی وڑائچ نے کیس پر سماعت کی ۔ فواد چوہدری کیجانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی۔نیب کی جانب سے عدالت کے دائرہ اختیار کے حوالے سے تاحال اپنا جواب جمع نہ کروایا جاسکا۔