بھارتی نژاد کیش پٹیل ایف بی آئی کے نئے ڈائریکٹربن گئے

جمعہ 21 فروری 2025 15:48

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2025ء)امریکی سینیٹ نے نویں ایف بی آئی ڈائریکٹر کے طور پر بھارتی نژاد امریکی کیش پٹیل کی توثیق کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی نژاد امریکی کیش پٹیل کو 49 کے مقابلے میں 51 ووٹوں سے کامیابی کے بعد ڈیمو کریٹس کے شکوک و شبہات کے باوجود ملک کی سب سے بڑی وفاقی قانون نافذ کرنے والی ایجنسی کے سربراہ بن گئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق کیش پٹیل بھارتی نژاد امریکی ہیں اور ان کا پورا نام کشیپ پرمود ونود پٹیل ہے، سینیٹ سے ان کی توثیق کے بعد پٹیل ایف بی آئی کے نا صرف پہلے بھارتی بلکہ پہلے ایشیائی نژاد ڈائریکٹر بن گئے ہیں، ان کا تعلق نیویارک سے ہے۔

متعلقہ عنوان :