Live Updates

ہری پور،ضلعی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے لیے 22 پرائس مانیٹرنگ ٹیمز قائم کر دیں

جمعہ 21 فروری 2025 17:54

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2025ء) ضلعی انتظامیہ ہری پور نے رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کے لیے ضلع بھر میں 22 پرائس مانیٹرنگ ٹیمز قائم کر دیں جن میں دس ٹیمز تحصیل ہری پور،چھ تحصیل خانپور اور چھ تحصیل غازی میں کام کریں گی،مانیٹرنگ ٹیمز کا کام نرخنامہ کی دستیابی اور آویزاں کروانا،ٹیسٹ،پرچیز اور پرائس مانیٹر کرنا،لوگوں کی شکایات کو پرائس مجسٹریٹ تک پہنچانا ہو گا تاکہ عوام کو بروقت ریلیف اور سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
Live رمضان کی آمد آمد سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :