خواجہ سلمان رفیق کی ہسپتالوں کی کو لفٹوں کی ریگولر مینٹیننس یقینی بنانے کی ہدایت

جمعہ 21 فروری 2025 22:23

خواجہ سلمان رفیق کی ہسپتالوں کی کو لفٹوں کی ریگولر مینٹیننس یقینی بنانے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2025ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاہے کہ میئو ہسپتال لاہور کے لائن سپرنٹنڈنٹ اعظم علی کے خلاف مس کنڈکٹ پر معطل کر کے پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز میئو ہسپتال لاہور کے آرتھوپیڈک وارڈ کی لفٹ گرنے کے افسوس ناک واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔لفٹ کے معیار کو برقرار نہ رکھنے والی متعلقہ کمپنی کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب کے تمام سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کی انتظامیہ کو لفٹوں کی ریگولر مینٹیننس کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :