Live Updates

بھارت کیخلاف ایک کرکٹ میچ کی طرح ہی کھیلیں گے،حارث رؤف

بھارت کے خلاف میچ میں کوئی دباؤ نہیں، سب پلیئرز ریلیکس ہیں،میڈیا سے گفتگو

جمعہ 21 فروری 2025 22:23

بھارت کیخلاف ایک کرکٹ میچ کی طرح ہی کھیلیں گے،حارث رؤف
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2025ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ کو بھی ایک کرکٹ میچ کی طرح ہی کھیلیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حارث رؤف نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں کوئی دباؤ نہیں، سب پلیئرز ریلیکس ہیں۔حارث رؤف نے کہا کہ میں مکمل فٹ ہوں، نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں 10 اوورز مکمل کیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں دو میچز میں شکست دے چکے ہیں، اس بار بھی بھارت کو شکست دینے کی کوشش کریں گے، دبئی کی کنڈیشن کو دیکھ کر میچ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔حارث رؤف نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ گزر گیا، بھارت کے خلاف میچ پر فوکس ہے، سارے پلیئرز سو فیصد پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔ فاسٹ بولر نے کہا کہ انجری تو کسی بھی لمحے ہو سکتی ہے، کوئی چلتے ہوئے گر کر بھی زخمی ہو سکتا ہے، کچھ چیزیں انسان کے اختیار میں نہیں ہوتیں، ان کے بارے میں سوچنا بھی نہیں چاہیے۔حارث رؤف نے کہا کہ فخر زمان اور صائم ایوب کے ٹیم میں نہ ہونے سے ٹیم کمبینیشن خراب ہوگیا ہے البتہ کچھ اچھے پلیئرز ہیں جو بہتر پرفارم کریں گے۔
Live چیمپئنز ٹرافی 2025 سے متعلق تازہ ترین معلومات