Live Updates

عوام آہ و بکاکر کے وفاقی ،پنجاب حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کا پوسٹمارٹم کر رہے ہیں‘ مسرت چیمہ

جمعہ 21 فروری 2025 23:10

عوام آہ و بکاکر کے وفاقی ،پنجاب حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کا پوسٹمارٹم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2025ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مہنگائی کے مارے عوام کی آہ و بکا کر کے وفاقی اور پنجاب حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کا حقیقی پوسٹمارٹم کر رہے ہیں ،زبانی جمع خرچ سے معیشت ترقی کرے گی نہ عوام کے پیٹ بھریں گے ، رمضان المبارک میں نقد امداد کے نام اپنے لوگوں کیلئے کرپشن کا راستہ کھولنے کی بجائے ضروری اشیائے خوردونوش سستی کی جائیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ حکمران اپنی ایک سالہ کارکردگی پر خود ہی واہ واہ کر رہے ہیں جبکہ عوام سے پوچھیں تو ان کا آج بھی کوئی پرسان حال نہیں ، مہنگائی کی شرح صرف بیانات کی حد تک کم ہوئی ہے ،اگر حکمران آنکھیں کھول کر دیکھیں تو آج بھی ہر جگہ غربت اور افلاس ناچ رہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ایک سال میں حکمرانوں کی ساری توجہ صرف بانی پی ٹی آئی عمران خان کو دیوار سے لگانے پر مرکوز رہی ہے ، خوشامدی وزراء کا ٹولہ صرف خوش نما بیانات دینے میں اوور ٹائم لگا رہا ہے ۔ آ ج بھی عوام کو پیٹ بھر کر دو وقت کی روٹی میسر نہیں ، غریب اپنے بچے کو تعلیم دلوا سکتا ہے اور نہ معیاری علاج معالجے کی سہولیات د ے سکتا ہے ۔
Live رمضان کی آمد آمد سے متعلق تازہ ترین معلومات