Live Updates

خواجہ سلمان رفیق سے فرنٹئیر کور بلوچستان (نارتھ) کے جونیئر کمیشن آفیسرز کی ملاقات

پیر 24 فروری 2025 22:39

خواجہ سلمان رفیق سے فرنٹئیر کور بلوچستان (نارتھ) کے جونیئر کمیشن آفیسرز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2025ء) صوبائی وزیر محکمہ صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق سے فرنٹئیر کور بلوچستان (نارتھ) کے جونئیر کمیشن آفیسرز نے ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں ملاقات کی۔اس موقع پرسیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر بھی موجود تھے۔فرنٹئیر کور بلوچستان کے جوانوں نے پنجاب کے مختلف اداروں سمیت ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کا اسٹڈی ٹور کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے فرنٹیئر کور بلوچستان کے جوانوں سے اپنے خطاب میں کہاکہ پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122) پاکستان کے بہترین اداروں میں سے ایک ادارہ ہے۔ ہماری پہچان اور ہمارا تعارف پاکستان ہے اور ہمیں اس کی عوام کی خدمت کرنے کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو کامیاب اور مقبول ترین لیڈر اور ایڈمنسٹریٹر کی حیثیت حاصل ہے۔ مریم نواز شریف کی قیادت میں حکومت پنجاب نے پہلے سال میں ہی ترقی کے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں۔ فرنٹئیر کور بلوچستان کے آفیسر نے صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کو سوئینیر بھی پیش کیا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات