Live Updates

نارووال ،عظیم الشان پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کا انعقاد 7مارچ سے ہوگا

جمعہ 28 فروری 2025 14:50

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2025ء) رمضان المبارک کی پر نور ساعتوں میں تحریک منہاج القرآن تحصیل نارووال کے زیر اہتمام عظیم الشان پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کا انعقاد کرے گی۔ میڈیا کوارڈینیٹر رانا منیب احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پانچ روزہ عظیم الشان دروس عرفان القرآن روزانہ نماز فجر کے فوری بعدصوفی مارکی متصل ڈگری کالج گرانڈ نارووال میں منعقد ہوں گے۔

(جاری ہے)

پانچ روزہ دروس عرفان القرآن 7مارچ سے 11مارچ تک روزانہ بعد نماز فجر منعقد ہوں جن میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شاگردان رشید مرکزی نظامت دعوت منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سکالرز علامہ فیاض بشیر قادری، علامہ صابر کمال وٹو، علامہ منہاج الدین قادری، علامہ سلیمان اعظم اور علامہ محمد ادریس رانا روزانہ نئے موضوعات پر گفتگو کریں گے۔تحریک منہاج القرآن تحصیل نارووال کی پوری ٹیم اہلیان نارووال کو ان عظیم الشان علمی، فکری اور روحانی نشستوں میں شرکت کی بھرپور دعوت دیتی ہے۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات