اسسٹنٹ کمشنرکمالیہ کی زیرِ صدارت انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں اجلاس

جمعہ 28 فروری 2025 18:03

کمالیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2025ء) اسسٹنٹ کمشنرکمالیہ اقرا ء ناصر کی زیرِ صدارت انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں تحصیل ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر عاصم کے علاؤہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور ڈینگی فوکل پرسنز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈی ڈی او ہیلتھ نے اسسٹنٹ کمشنر کو ڈینگی کی موجودہ صورتحال،ان ڈور آؤٹ ڈور ڈینگی ایکٹوٹیز،ڈینگی سے بچاؤ کے سلسلہ میں کیئے جانے والے حفاظتی اقدامات، ویکٹر سرویلینس اور ڈینگی کے مریضوں کی موجودہ صورتحال سے متعلق بریفنگ دی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے اجلاس میں محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ ڈینگی کے خاتمہ کیلئے موثر اقدامات بروئے کار لائے جائیں. تمام ہاٹ سپاٹس کی باقاعدگی سے سرویلینس اور متاثرہ علاقوں میں ڈینگی سپرے کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔ مزید برآں ڈینگی سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر سے متعلق لوگوں کو زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کی جائے۔\378

اردو پوائنٹ ویڈیوز