
عمر ایوب سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان، عمر ایوب اور دیگر کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمات کی سماعت کی
ساجد علی
پیر 3 مارچ 2025
13:08

(جاری ہے)
دوسری طرف انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کے 56 کارکنوں کی درخواست ضمانت منظور کر لی، عدالت نے ملزمان کو پانچ پانچ ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا، اے ٹی سی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ضمانت کی درخواستوں پر کیس کی سماعت کی جہاں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے سردار مصروف ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
بتایا جارہا ہے کہ جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے 26 نومبر کے احتجاج کے دوران درج مقدمات میں 56 کارکنان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں کا فیصلہ سنایا، اپنے فیصلے میں عدالت نے پی ٹی آئی کے 56 کارکنوں کی درخواست ضمانت منظور کرلی، عدالت نے 5، 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض پی ٹی آئی کے 56 کارکنان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کی۔ معلوم ہوا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف تھانہ ترنول اور تھانہ کوہسار میں مقدمات درج تھے جن میں انہیں26 نومبر احتجاج کے دوران مختلف الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا، مظاہرین پر سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے، مجمع جمع کرکے شاہراہوں کو بند کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا، پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج اور پرتشدد مظاہروں پر مختلف تھانوں میں مقدمات انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کیے گئے تھے۔مزید اہم خبریں
-
انڈیا: تاریخی مہا کمبھ میلہ میں 60 کروڑ لوگوں کی شرکت
-
زمانہ جنگ میں عالمی نظم کو منہدم ہونے سے بچانا ضرورئ، وولکر ترک
-
حکومت آئی ایم ایف کی بڑی شرائط پوری کرنے میں ناکام
-
مری میں بھی سیاحوں کا داخلہ بند
-
ملکی ایکسپورٹس میں بہت بڑی کمی
-
شدید برفباری کے باعث مشہور سیاحتی مقام سیاحوں کی آمد کیلئے بند
-
تحریک انصاف خیبرپختونخوا کی تمام تنظیمیں تحلیل
-
ڈاکٹر یاسمین راشد کا وفاقی وزیر قانون کو پیکا ایکٹ کے تحت سزا دینے کا مطالبہ
-
پی آئی سی ایمرجنسی میں علاج نہ ملنے پر جواں سالہ انتقال کر گیا
-
بنگلہ دیش میں پناہ لیے روہنگیاؤں کی مدد جاری رہے گی، فلیپو گرینڈی
-
8 ماہ میں تجارتی خسارہ 15 ارب 78 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا
-
امریکی امدادی کٹوتیوں سے یوکرین میں نفسیاتی علاج متاثر ہونے کا خدشہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.