پی آئی سی ایمرجنسی میں علاج نہ ملنے پر جواں سالہ انتقال کر گیا

پی آئی سی ایمرجنسی میں کارڈیک سرجری نہ ہونے پر مریض کی موت ہوئی

پیر 3 مارچ 2025 22:10

پی آئی سی ایمرجنسی میں علاج نہ ملنے پر جواں سالہ انتقال کر گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2025ء)پی آئی سی ایمرجنسی میں علاج نہ ملنے پر جواں سالہ انتقال کر گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی سی ایمرجنسی میں کارڈیک سرجری نہ ہونے پر ڈاکٹر حسن نواز کی موت ہوئی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر حسن نواز کوایورٹک ڈائسیکشن سے 26 فروری کی شب پی آئی سی ایمرجنسی میں لایا گیا،پی آئی سی میں ڈاکٹر حسن نواز کی 24 گھنٹے تک ایمرجنسی کارڈیک سرجری نہ ہوسکی، ڈاکٹر حسن نواز 27 فروری کی شب دم توڑ گیا ، ڈاکٹر حسن نواز کی سی ٹی انجیوگرافی ہوئی لیکن رپورٹ تیار نہ ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :