شہیدعبداللہ مراد بلوچ آج بھی ملیر کے عوام کے دلوں میں زندہ ہیں،بلاول بھٹو

شہدا ء کی انہی لازوال قربانیوں کی وجہ سے آج ملک میں جمہوریت بحال ہے، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی

جمعرات 6 مارچ 2025 22:07

شہیدعبداللہ مراد بلوچ آج بھی ملیر کے عوام کے دلوں میں زندہ ہیں،بلاول ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ضلع ملیر کراچی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے شہید عبداللہ مراد بلوچ کی 21ویں برسی پر اپنے پیغام میں شہید عبداللہ مراد بلوچ، شہید حنیف حمل بلوچ اور شہید ناصر بلوچ کی عوامی حقوق کے لئے شاندار جدوجہد اور اس راہ میں اپنی جان بھی قربان کر دینے کو سلام پیش کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ شہید عبداللہ مراد بلوچ، شہید حنیف حمل بلوچ اور شہید ناصر بلوچ نے جمہوریت اور سیاسی شعور کی شمع اپنے خون سے روشن کی، شہید عبداللہ مراد بلوچ اور دیگر شہدا ء کی انہی لازوال قربانیوں کی وجہ سے آج ملک میں جمہوریت بحال ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید عبداللہ مراد بلوچ، شہید حنیف حمل بلوچ اور شہید ناصر بلوچ آج بھی ملیر کے عوام کے دلوں میں زندہ ہیں، ان کی شہادت ہمیں یہ پیغام دیتی ہے کہ عوامی خدمت اور حق کی راہ پر چلنا آسان کام نہیں لیکن اگر نیت خالص اور نظریں قوم کے مستقبل پر لگی ہوں تو ایسے لوگوں کا نام ہمیشہ زندہ رہتا ہے اور ان کی زندگی دوسروں کے لیے بھی مشعلِ راہ ثابت ہوتی ہے۔