ایوان بالا میں ماہ رمضان کے دوران مہنگائی کی لہر پر حلیف جماعتوںکے اراکین بھی حکومت پر برس پڑے

جمعرات 6 مارچ 2025 22:57

ایوان بالا میں ماہ رمضان کے دوران مہنگائی کی لہر پر حلیف جماعتوںکے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2025ء) ایوان بالا میں ماہ رمضان کے دوران مہنگائی کی لہر پر حلیف جماعتوںکے اراکین بھی حکومت پر برس پڑے، بلوچستان عوامی پارٹی کے اقلیتی سینیٹر دنیش کمار نے ایک بار پھر مسلمانوں کو آئینہ دکھا تے ہوئے اقلیتی برادری سے تعائون کی اپیل کردی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سینیٹ اجلاس کے دوران عوامی مسائل پر بات کرتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر دنیش کمار نے کہاکہ ماہ رمضان میں اشیائے خورد ونوش کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے کہاکہ مجھے افسوس ہوتا ہے جب اس مقدس مہینے میں ہمارے مسلمان بھائیوں کیلئے مشکلات میں کمی کی بجائے اضافہ ہوجاتا ہے انہوںنے کہاکہ میری اقلیتی برادری سے ا پیل ہے کہ اس ماہ مقدس میں اپنے مسلمان بھائیون کیلئے سستے بازاروں کا انعقاد کریں سینیٹر افنان اللہ نے کہاکہ کسی بھی چیز کی طلب میں اضافہ ہو تو اس کی قیمت میں اضافہ ہوجاتا ہے انہوںنے کہاکہ وزیر اعطم نے غریب خاندانوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں سینیٹر ندیم احمد بھٹو نے کہاکہ مہنگائی کو کنٹرول کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے انہوں نے کہاکہ یہ درست ہے کہ ڈیمانڈ اور سپلائی کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تاہم طلب اور رسد کو پورا کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔

۔۔۔۔۔اعجاز خان