ش*رحیم یارخان،قومی شاہراہ پر موٹرسائیکل سوار گنے سے لوڈ ٹریکٹرٹرالی سے ٹکراگئے‘ سڑک کراس کرنے کے دوران 11سالہ بچے کو نامعلوم گاڑی نے کچل ڈالا‘ بچے سمیت دوجاں بحق‘ دوزخمی‘ زخمی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل

ہفتہ 8 مارچ 2025 02:20

Wرحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2025ء)قومی شاہراہ پر موٹرسائیکل سوار گنے سے لوڈ ٹریکٹرٹرالی سے ٹکراگئے‘ سڑک کراس کرنے کے دوران 11سالہ بچے کو نامعلوم گاڑی نے کچل ڈالا‘ بچے سمیت دوجاں بحق‘ دوزخمی‘ زخمی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق پہلا حادثہ بستی تاج آرائیں کے رہائشی سرکاری سکول کے ریٹائر چوکیدار 57سالہ جام اللہ دین کے ساتھ پیش آیا جواپنے دوساتھیوں کے ہمراہ موٹرسائیکل پر قومی شاہراہ پر کام کے سلسلہ میں جارہا تھا کہ سردار گڑھ کے نزدیک موٹرسائیکل گنے سے لوڈ ٹریکٹرٹرالی سے ٹکراگیا جس کے نتیجہ میں جام اللہ دین سمیت تینوں موٹرسائیکل سوار زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر دیہی ہیلتھ سینٹرمنتقل کیاگیا جہاں جام اللہ دین زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑ گیا جبکہ دیگر دوزخمیوں کوطبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ دوسرا حادثہ ظاہر پیر کے رہائشی 11سالہ شہبازکے ساتھ پیش آیا جسے سڑک کراس کرنے کے دوران نامعلوم تیزرفتارگاڑی نے کچل ڈالا جسے انتہائی نازک حالت میں طبی امداد کیلئے شیخ زاید ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں کمسن شہباز بھی زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑ گیا۔

متعلقہ عنوان :