ضلع ڑوب میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ

زلزلے کا مرکز ڑوب سے 135 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع تھا

ہفتہ 8 مارچ 2025 21:08

ضلع ڑوب میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2025ء)بلوچستان کے ضلع ڑوب اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز ڑوب سے 135 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع تھا۔زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ حکام شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر رہے ہیں۔