
بی جے پی ایک فسطائی جماعت ہے جس کے ہاتھ مسلمانوں اوردیگر اقلیتوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، فاروق رحمانی
ہفتہ 8 مارچ 2025 21:30
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ بی جے پی جو آر ایس ایس کی ایک ذیلی شاخ ہے ، ایک نسل پرست اور فسطائی تنظیم ہے جس کے ہاتھ بھارت کے مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔
فاروق رحمانی نے کہا کہ آر ایس ایس کی حمایت یافتہ بی جے پی حکومت جموں و کشمیر پر اپنے غیر قانونی اور جبری قبضے کو طول دینے کے لیے تاریخ کو مسخ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں اپنی پسند اور مرضی کے قوانین مسلط کرکے، شہروں اور قصبوں کے نام بدل کر اور 13جولائی کو قومی تعطیلات سے نکال کر مسلمانوں کے خلاف جھوٹ پر مبنی مہم شروع کی ہے۔ حریت رہنما نے کہا کہ بی جے پی حکومت اپنے مذہبی نظریات کے مطابق اسکولوں میں مسلم طلباء کو بھی تربیت دے رہی ہے جس کا مقصدمستقبل میں مقبوضہ جموں وکشمیرمیں مذہبی تبدیلی لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی تحریک کی تاریخ کو مسخ کرنے کی یہ مہم بی جے پی کے گہرے مذہبی اور نسلی تعصبات کی عکاس ہے، ورنہ 13جولائی 1931کو مہاراجہ ہری سنگھ کی فوجوں کی طرف سے قتل عام کشمیریوں کی بھاری اکثریت کو درپیش طویل ظلم وجبر اور سیاسی و معاشی غلامی کا نتیجہ تھا۔محمد فاروق رحمانی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں موجودہ صورتحال کا نوٹس لے اور علاقے میں ہندوتوا حکومت کی ظالمانہ کارروائیوں کو روکنے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلی نے میو ہسپتال میں انجکشن کے مریضوں پرری ایکشن کا نوٹس
-
چیچہ وطنی، رمضان نگہبان پیکیج کے پے آرڈر سے ناجائز کٹوتی کرنے پر مزید دو ریٹیلر گرفتار
-
وفاقی حکومت اگر ممبران قومی اسمبلی کو پچیس پچیس کروڑ روپے دے رہی ہے، تو کراچی کو پچیس ارب روپے دے ، میئرکراچی
-
4اپریل کو گڑھی خدا بخش لاڑکانہ میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی ،سعیدغنی
-
پی ٹی آئی پشاور کے اجلاس میں کے پی حکومت کی کارکردگی پر اظہار عدم اطمینان، احتجاج کا عندیہ
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان
-
�ارچ تک بجلی کی قیمتیں مزید کم ہونے جارہی ہیں ‘رانا تنویر حسین
-
علی امین گنڈا پور صرف بڑھکیں مار رہا ہے ،یہ اناڑی ہیں ،مریم نواز کے منصوبوں سے موازانہ کر لیں‘رانا مبشر اقبال
-
چوہدری سالک کا اوور سیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا نوٹس، وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا
-
کے الیکٹرک کا وفاق کی نسبت دو گنا مہنگی بجلی پیدا کرنے کا انکشاف
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی آذربائیجان اور انڈونیشیا کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
-
ٹرمپ کے مقابلے میں غزہ کی تعمیر نو پر او آئی سی کا متبادل منصوبہ بہت اچھا ہے، لیاقت بلوچ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.