لاہور پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، ڈرائیور کی مونچھیں،بھنویں اور بال مونڈ نے والے سمیت مختلف جرائم میں ملوث متعددملزمان کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 15 مارچ 2025 20:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2025ء) لاہور پولیس کی قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کاہنہ پولیس نے سوشل میڈیا پرڈرائیور کی مونچھیں،بھنویں اور بال مونڈ ھ ڈالے کی وائرل ویڈیو پر فوری کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم ٹرانسپورٹ ورکشاپ مالک ملک شبیر نے گجومتہ کے قریب ٹرانسپورٹ کی ورکشاپ بنا رکھی ہے۔

ڈرائیور محمد دین پر ورکشاپ سے ڈیزل و پٹرول چوری کرنے کے شبہ میں غصے میں آکر ڈرائیور کی مونچھیں بھنویں اور سر کے بال مونڈھ دیئے تھے۔ مانگا منڈی پولیس نے 03 رکنی موٹر سائیکل چور و موبائل سنیچر گینگ گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں مہتاب،عبداللہ اور محسن علی شامل ہیں۔ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ اور متعدد بار جیل جا چکے ہے۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ موٹر سائیکل،ہزاروں روپے نقدی،2 پسٹل اور گولیاں برآمدکی گئیں۔

اسی طرح اقبال ٹاون پولیس نے گن پوائنٹ پر جھپٹا مارنے والا گروہ گرفتارکر لیا۔ گرفتار ملزمان میں اویس اور فاروق شامل ہیں۔ ملزمان گن پوائنٹ پر موبائل فون اور لیڈیز سے پرس چھینتے تھے۔ملزمان سے 03 موبائل فونز،پستول 30 بور بمہ گولیاں اور موٹرسائیکل برآمدکی گئی۔ دورانِ تفتیش ملزمان نے جدہ چوک کریم بلاک، رحیم سٹور اور ایدھی سنٹر کے قریب وارداتوں کا انکشاف کیا۔

چوکی گلدشت ٹاون پولیس نے قمار بازوں کے گرد گھیرا تنگ16 جواریے گرفتارکر لیئے۔ گرفتارملزمان میں قدیر، غلام حسین، زکریا، ندیم، فیصل وغیرہ شامل ہیں۔ ملزمان کو سنوکر گیمز پر جوا کھیلتے ہوا موقع سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے آلات قماری بازی، موبائل فونز اور نقدی رقم برآمدکی گئی۔علاوہ ازیں پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ میں 21 رمضان /یوم شہادت حضرت علی کے موقع پر سکیورٹی ڈیوٹی کے سلسلہ میں والنٹئیرز کیلئے ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

سٹی ڈویژن سے22 ولنٹئیرز نے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔انسپکٹر شبیہ رضا،لائن افسر احسان الحق و پولیس ٹیم نے ولنٹئیرز کو ٹریننگ دی۔ تمام ولنٹئیرز کو واک تھرو گیٹ،میٹل ڈیٹیکٹر،باڈی سرچنگ کے بارے بریفنگ و ٹریننگ دی گئی۔ مزید برآں لاہور پولیس کا اپنے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ہیڈ کانسٹیبل راشد منہاس شہیدکی برسی کے موقع پرپولیس گارڈ زنے شہید کی قبر پر حاضری دی۔

لاہور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کی قبر پر سلامی پیش کی۔ خدمات کے اعتراف میں منعقدہ تقریب میں شہید کے اہل خانہ بھی شریک تھے۔یادرہے کہ ہیڈ کانسٹیبل راشد منہاس شہید 15 مارچ 2015 کو تھانہ نشتر کالونی کے علاقے کرائس چرچ ڈیوٹی پر موجود تھے کہ دوران چیکنگ مین گیٹ پر خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس سے راشد منہاس شہید ہو گئے۔

اردو پوائنٹ ویڈیوز