انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف کیس کی سماعت 15 اپریل تک ملتوی کردی

منگل 18 مارچ 2025 17:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2025ء) لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے گھر پر چھاپے کے دوران گرفتار 15ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت 15 اپریل تک ملتوی کردی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر پراسیکیوشن کے گواہان کو شہادت قلمبند کرانے کے لیے طلب کر لیا۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے پراسیکیوشن کے گواہان کو شہادت قلمبند کرانے کے لیے طلب کر لیا ،ملزمان پر کار سرکار میں مداخلت پولیس پر حملہ اور پٹرول بم پھینکے کا الزام ہے ذکر الٰہی سمیت دیگر ملزمان انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے ملزمان کی جانب سے مختار احمد رانجھا عدالت میں پیش ہوے ذکر الٰہی چوہدری پرویز الٰہی کا قریبی رشتہ دار ہے دیگر ملزمان میں پرویز الٰہی کے باورچی ڈرایئور اور سیکورٹی گارڈز شامل ہیں ملزمان کی ٹرائل کے لیے عدالت میں حاضری مکمل کی گئی ملزمان میں غلام محی الدین ،ذکر الٰہی ،ملک عاشق حسین ،محمد صابر ،نورخان سمیت دیگر ملزمان شامل ہیں پراسکیوشن نے ملزمان کے خلاف چالان عدالت میں جمع کرا رکھا ہے ۔تھانہ گلبرگ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔