کاہنہ ،گھریلو جھگڑے پر نوجوان نے زندگی کا خاتمہ کرلیا

26 سالہ تنویر نے گھریلو جھگڑے پر دلبرداشتہ ہو کر خود کو گولی مار لی

پیر 24 مارچ 2025 12:13

کاہنہ ،گھریلو جھگڑے پر نوجوان نے زندگی کا خاتمہ کرلیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2025ء)کاہنہ کے علاقے میں گھریلو جھگڑے پر نوجوان نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ 26 سالہ تنویر نے گھریلو جھگڑے پر دلبرداشتہ ہو کر خود کو گولی مار لی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا ۔ تنویر کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔پولیس کی ضروری کاروائی کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :