
سلمان اکرم راجہ نے عمران خان سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست میں سے بابر اعوان کا نام کٹوا دیا
سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی نے جیل حکام کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والے 6 رہنماﺅں کے نام لکھوا دئیے،عدالت کا حکم ہے وہی شخص ملاقات کرے گا جس کا نام میں لکھواوں گا
فیصل علوی
منگل 25 مارچ 2025
16:21

(جاری ہے)
سلمان اکرم راجہ نے ملاقات کی فہرست میں شامل پی ٹی آئی رہنماء بابر اعوان کا نام کٹوا دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روزاسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ہفتے میں 2 دن فیملی اور وکلاءکی ملاقات بحال کر دی تھی۔
عدالت نے ملاقات کے بعد سلمان اکرم راجا سمیت دیگر رہنماﺅں کو میڈیا سے بات چیت کرنے سے روک دیاتھا۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے منگل کو وکلاءاور جمعرات کو فیملی سے ملاقات کرانے کا حکم دیدیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے یہ حکم بھی دیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا ٹاک نہیں ہو گی جو بھی عمران خان سے ملے گا وہ میڈیا ٹاک نہیں کرے گا۔عمران خان کے کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ جو نام دیں گے صرف وہی ملاقات کر سکے گا۔قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ہدایت کی کہ بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے ملاقات کیلئے ٹرائل کورٹ کو درخواست دیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کروانے کے مقدمے کی لارجر بینچ میں سماعت ہوئی ۔چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس محمد اعظم پر مشتمل لارجر بینچ نے سماعت کی تھی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا تھا جیل ملاقات کے بعد میڈیا ٹاک کی کیا ضرورت ہے؟ یہ ملاقات کر کے چلے جائیں، ان سے انڈر ٹیکنگ لے لیتے ہیں کہ جیل ملاقات کے بعد میڈیا ٹاک نہ کریں۔
مزید اہم خبریں
-
غلاموں کی تجارت ختم لیکن افریقی النسل افراد تعصب کا اب بھی شکار، گوتیرش
-
نیجر: مسجد پر حملے میں 44 افراد ہلاک، انسانی حقوق چیف کی کڑی مذمت
-
حکومت تنخواہ دار طبقات سے 38فیصد ٹیکس لیتی ہے، ہزاروں ایکڑ اراضی اوربڑی پراپرٹی والوں سے ٹیکس نہیں لیتی
-
پاکستانی ایئرلائنز سے متعلق برطانوی اجازت نامے کا معاملہ
-
سعودی عرب والے عید سے قبل طوفانی بارشوں کیلئے تیار ہو جائیں
-
شام جامع سیاسی تبدیلی یا دوبارہ بدامنی کے دوراہے پر، یو این ایلچی
-
اس حکومت میں افراط زر اس لئے کم ہوا ہے کہ دنیا بھر میں خام تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں
-
پی ٹی آئی بطور جماعت اجلاس میں شامل ہوسکتی ہے لیکن عمران خان کو پیرول پر رہا نہیں کیا جائےگا
-
بلاول بھٹو کا عید کے بعد پیپلزپارٹی کو پنجاب میں متحرک اور فعال کرنے کا فیصلہ
-
یمن: دس سالہ جنگ کے بعد ہر دوسرا بچہ غذائی قلت کا شکار
-
ہم نے سنا تھا کہ وزیراعظم 23 مارچ کوبجلی سستی کرنے کا بڑا اعلان کریں گے
-
بچوں کی کم ہوتی شرح اموات کو وسائل کی کمی سے خطرہ، یونیسف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.