ایک کروڑ تاوان لینے کے مقدمہ میں گواہ منحرف ہونے پر تین ملزمان بری

منگل 25 مارچ 2025 21:46

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2025ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج جاوید اقبال شیخ نے ایک کروڑ تاوان لینے کے مقدمہ میں گواہ منحرف ہونے پر تین ملزمان کو بری کر دیا۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق غلام محمد آباد پولیس نے مقدمہ کا چالان عدالت میں بھجواتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ گزشتہ سال جولائی میں ملزمان احمد بلال‘ احتشام الحق اور علی حسن خالد نے ڈائیوو روڈ پر احمد کو اغواء کرنے کے بعد 10کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔

بعدازاں ملزمان نے ایک کروڑ روپے تاوان لیکر مغوی کو رہا کر دیا جبکہ پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے تاوان کے طور پر لے جانیوالی رقم 94لاکھ برآمد کی تھی۔ مقدمہ کی سماعت کے دوران گواہ اپنے بیانات سے منحرف ہو گئے جس پر فاضل جج نے تینوں ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔