
آصف علی زرداری کی طبیعت بہتر ہورہی ہے، دبئی منتقلی کی اطلاعات غلط ہیں،شرجیل میمن
صدر مملکت انشاءاللہ جلد مکمل صحت یاب ہوکر گھر منتقل ہو جائیں گے،صوبائی وزیر سندھ کاایکس(ٹوئیٹر)پر صدر مملکت آصف زرداری کی طبعیت کے حوالے سے ٹوئیٹ
فیصل علوی
بدھ 2 اپریل 2025
10:27

(جاری ہے)
یاد رہے کہ اس سے قبل صدر آصف زرداری کو نواب شاہ سے کراچی کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کے میڈیکل ٹیسٹ کئے گئے تھے۔صدر آصف زرداری کو انفیکشن اور بخار کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور صدر مملکت کے میڈیکل ٹیسٹ کئے گئے تھے ۔
آصف علی زرداری کو گذشتہ روزبخاراورانفیکشن کی شکایت ہوئی تھی۔ذرائع کاکہنا ہے کہ صدر مملکت کے میڈیکل ٹیسٹ کئے گئے تھے۔ ڈاکٹر عاصم حسین کی زیر نگرانی میڈیکل ٹیم صدر مملکت کا علاج کررہی تھی۔ ہسپتال میں کراچی سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنما و عہدے دار موجود تھے۔ آصف علی زرداری جس وارڈ میں داخل ہیں اس فلور پر غیر متعلقہ افراد کو جانے کی اجازت نہیں ہے ۔دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے صدرمملکت آصف زرداری سے ان کی خیریت دریافت کیتھی۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پوری قوم کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں، اللہ آپ کو جلد صحت کاملہ عطا فرمائے۔گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے معالج ڈاکٹر عاصم کو فون کیاتھا انہوں نے آصف زرداری کی خیریت معلوم کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیاتھا۔ قبل ازیں صدر مملکت آصف علی زرداری نے عید الفطر کی نماز زرداری ہاوس نواب شاہ میں ادا کی تھی۔صدر مملکت نے ملک کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کیلئے دعا بھی کی تھی۔زرداری ہاوس نواب شاہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے صدر مملکت کے ساتھ نماز عید الفطر ادا کی تھی۔نماز عید الفطر میں سیاسی، سماجی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان نے بھی شرکت کی تھی۔عید کی نماز ادا کرنے کے بعد صدر مملکت لوگوں سے ملے اور عید کی مبارک باد دی تھی۔
مزید اہم خبریں
-
اعظم سواتی کے الزامات، حماد اظہر کا پارٹی کے تمام عہدے چھوڑنے کا اعلان
-
چین سمیت دیگر ممالک کا امریکی صدر کی جانب سے بھاری ٹیکس عائد کرنے پر مایوسی کااظہار
-
نوبل انسٹیٹیوٹ نے بانی پی ٹی آئی کی نوبل انعام کیلئے نامزدگی کا دعویٰ مسترد کردیا
-
وزیراعظم شہباز شریف آج قوم کو بہت بڑی خوشخبری سنائیں گے، خواجہ آصف
-
عمران خان سٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کیلئے آمادہ ،علی امین گنڈاپور اور بیرسٹرسیف کو مذاکرات کا ٹاسک دیدیا
-
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاپاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کا اعلان
-
دنیا معذور افراد کی توقعات پر پورا نہیں اتر رہی، امینہ محمد
-
میانمار زلزلہ: خواتین اور لڑکیوں کا تحفظ یقینی بنانے کا یو این مطالبہ
-
امدادی اور عالمی اداروں کے کارکنوں پر حملے بند کرنے کا مطالبہ
-
جعلی حکومت نے عمران خان پر ظلم وجبر کے تمام حربے آزما لیے لیکن انہیں جھکا نہیں سکے
-
جبری گمشدگیوں کا مسئلہ عالمی توجہ کا متقاضی، انسانی حقوق چیف
-
یہ بات بالکل ٹھیک ہے کہ پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بننے کیلئے ہارڈ اسٹیٹ بننا ہوگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.