غزہ کی پٹی کا 30 فی صد حصہ اسرائیل کے قبضے میں جا چکا ہے،سیکورٹی ذرائع

ہفتہ 12 اپریل 2025 11:05

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)ایسے وقت میں جب غزہ میں اسرائیل اور حماس تنظیم کے درمیان جنگ بندی تک پہنچنے کی کوششیں جاری ہیں، اسرائیل نے گذشتہ ماہ غزہ کی پٹی کے شمال اور جنوب میں بم باری اور زمینی مداخلت کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے کے بعد اسے جاری رکھا ہوا ہے۔ یہاں وہ ایک بفرزون قائم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک اسرائیلی سیکورٹی ذریعے نے تصدیق کی کہ غزہ کی پٹی کا 30% حصہ قبضے میں لیا جا چکا ہے۔

مزید یہ کہ فوج عسکری دبا میں اضافہ کر رہی ہے۔اسرائیلی فوج نے حسب معمول ہفتہ کو بھی غزہ کی پٹی کے شمالی علاقوں کی آبادی کو گھروں سے چلے جانے کے احکامات جاری کیے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان افیخائی ادرعی نے "ایکس" پلیٹ فارم پر جاری ایک بیان میں الشجاعیہ، الجدیدہ، الترکمان، الزیتون الشرقی، النور اور التفاح کے علاقے کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر کوچ کر جائیں۔

متعلقہ عنوان :