فواد چوہدری کا جہاد کا فتوی دینے والے علماء کیخلاف بیان قابل مذمت ہے‘ جے یو آئی

ہم جذبہ ایمانی سے سر شار ہیں حکومت جہاد کااعلان کرے فلسطین جانیوالو ں کی قطاریں لگا جائیں گی

منگل 15 اپریل 2025 12:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)امیر جمعیت علمائے اسلام (ف)سٹی لاہور محمد افضل خان، جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ، سالار مولانا محمد عمیر مہمند، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد، صدر لائرز فورم لاہور محمد ہاشم تہامی ایڈووکیٹ، صدر لائرز فورم سٹی لاہور فیضان شجاع بٹ ایڈووکیٹ، اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری منظور الحسن چترالی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ فواد چوہدری کا جہاد کا فتوی دینے والے علماء کیخلاف بیان قابل مذمت ہے، ہم جذبہ ایمانی سے سر شار ہیں حکومت جہاد کااعلان کرے فلسطین جانیوالو ں کی قطاریں لگا جائیں گی، علماء نے اس وقت بھی انگزیر کیخلاف علم بغاوت بلند کیا جب آ پکے بڑے ان سے زمینیں تحفہ میں لے رہے تھے۔

انہوں نے کہاکہہر دور میں انگریزوں کو خوش کرنے والوں نے علما پر تنقید کر کے اپنی نمک حلالی کی کوشش کی، مگر علما اور ان کے شاگردوں نے ہمیشہ باطل قوتوں کے خلاف بغاوت کی اور کلمہ حق کو بلند رکھا۔

(جاری ہے)

اِن شا اللہ جب بھی حکومت فلسطین کے مظلوم اور بہادر عوام کے ساتھ مل کر جہاد کا اعلان کرے گی جمعیة علما اسلام لبیک کہے گی اور ہر اول دستے کا کردار ادا کرے گی۔فواد چوہدری علما کے خلاف بیان بازی کر کے فلسطین کے مظلوموں کے حق میں آواز اٹھانے والوں کی دل آزاری کر رہے ہیں انہیں فورا اپنا بیان واپس لینا چاہیے اور علما سے معافی مانگنی چاہیے۔