منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار، چرس چرس برآمد

ہفتہ 19 اپریل 2025 20:50

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2025ء) تھانہ ساجد شہید پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران ایک منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور ملزم سے چرس 540 گرام برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد صہیب اشرف کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ساجد شہید نے دیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے منشیات فروش کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم نبیل سے چرس 540 گرام برآمد کر کے اُسکے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ملزم نبیل سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :