سعودی وزیردفاع کا ایران کا دورہ ایک اہم موڑ ہے،سفیر علی رضا عنایتی

منگل 22 اپریل 2025 13:56

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2025ء)سعودی عرب میں تعینات ایرانی سفیر علی رضا عنایتی نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز کے حالیہ دورہِ ایران کو اہم موڑ قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق انہوں ننے کہاکہ وزیر دفاع کی آمد کے ساتھ ہم ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ ایران نے پچھلے دو برسوں میں ٹھوس اور مثبت اقدامات کیے ہیں اور وہ مستقبل کے حوالے سے پرامید ہے۔ سفیر کے مطابق ہم خوش ہیں، اور اس مفاہمت کے ثمرات سمیٹ رہے ہیں۔