پوپ فرانسس کا انتقال دماغی فالج اور ہارٹ فیل ہونے سے ہوا،ویٹی کن سٹی

پوپ انتقال سے پہلے کوما میں چلے گئے تھے،موت کی تصدیق ایکو کارڈیوگرام کے ذریعے کی گئی،بیان

منگل 22 اپریل 2025 15:59

ویٹی کن سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2025ء)کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی موت کی وجہ سامنے آگئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ویٹی کن کی جانب سے پوپ فرانسس کے انتقال کا باضابطہ بیان جاری کر دیا گیا اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ میں ان کی موت کی وجہ بھی بتائی گئی۔ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے مطابق پوپ فرانسس کا انتقال پیر کی صبح 7 بج کر 35 منٹ پر ہوا۔

(جاری ہے)

موت کے وقت پوپ فرانسس ویٹی کن میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں موجود تھے۔ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے مطابق پوپ فرانسس کا انتقال دماغی فالج اور ہارٹ فیل ہونے سے ہوا۔ڈیتھ سرٹیفکیٹ میں بتایا گیا کہ پوپ فرانسس انتقال سے پہلے کوما میں چلے گئے تھے، پوپ کی موت کی تصدیق ایکو کارڈیوگرام کے ذریعے کی گئی۔ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے مطابق پوپ فرانسس کو ہائی بلڈ پریشر،پھیپھڑوں کی ایک دائمی بیماری اور ٹائپ 2 ذیابیطس بھی لاحق تھی جنہیں اس سے پہلے ظاہر نہیں کیا گیا تھا۔