Live Updates

کراچی میں پی ایس ایل میچز ختم، شائقین اسٹیڈیم سے روٹھے رہے

انعامات کی نہیں سہولتوں کی فراہمی ضروری ہے، بنکوں کو بھی ٹکٹ دیئے جائیں تاکہ شائقین آسانی سے ٹکٹ خرید سکیں،تماشائی

بدھ 23 اپریل 2025 13:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)پی ایس ایل 10 میں کراچی کے شائقین کی ناراضی کا یہ حال رہا کہ رواں ایونٹ کے پانچ میچوں کے دوران سٹیڈیم میں اس کی مقررہ گنجائش 32 ہزارتماشائی بھی اسٹیڈیم نہیں پہنچ سکے۔کسی دن میں تماشائیوں کی تعداد دس ہزار کے ہندسے کو بھی چھو نہیں سکی، پیرکو تماشائیوں کی تعداد میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔

(جاری ہے)

خالی اسٹیڈیم کی اہم وجوہات میں سخت سکیورٹی، کھانے پینے کی اشیا مہنگے داموں پر فروخت، میچوں کا یکطرفہ ہونا اہم عناصر ہیں، انعامات کی بھرمار بھی تماشائیوں کو راغب نہ کرسکی۔ایک تماشائی کے مطابق پانچ گھنٹے کے میچ میں پیاسہ رہنا کیسے ممکن ہے، ایک خاتون نے کہا کہ تماشائیوں کو انعامات کی نہیں سہولتوں کی فراہمی ضروری ہے۔سکینرمشین استعمال کی جائے تو زیادہ آسانی ہو گی، بنکوں کو بھی ٹکٹ دیئے جائیں تاکہ شائقین آسانی سے ٹکٹ خرید سکیں۔
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :