عفت عمر نے پنجاب حکومت کا عہدہ قبول سے معذرت کرلی

اس ذمہ داری کے لیے منتخب کیے جانے پر پنجاب حکومت کی شکر گزار ہوں، یہ پیشکش عاجزی کے ساتھ مسترد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اداکارہ کا بیان

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی بدھ 23 اپریل 2025 13:23

عفت عمر نے پنجاب حکومت کا عہدہ قبول سے معذرت کرلی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2025ء)معروف اداکارہ اور میزبان عفت عمر نے پنجاب حکومت کا عہدہ کو قبول کرنے سے معذرت کرلی۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر عفت عمر نے اپنے ایک بیان میں پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے اور ساتھ ہی ثقافتی مشیر کے عہدے کی پیشکش قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں عفت عمر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ حکومت پنجاب کی جانب سے اس ذمہ داری کے لیے منتخب کیے جانے پر شکر گزار ہیں، تاہم غور و فکر کے بعد انہوں نے یہ پیشکش عاجزی کے ساتھ مسترد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ وہ محکمہ ثقافت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہیں اور اس کی کامیابی کی خواہاں ہیں۔ واضح رہے پنجاب حکومت کی جانب سے پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف سابقہ اداکارہ، ماڈل و میزبان عفت عمر کو اہم ذمے داری سونپ گئی تھی۔ پنجاب حکومت نے اداکارہ عفت عمر کو صوبہ پنجاب کا کلچرل ایڈوائزر مقرر کیا گیا تھا۔