نائومی اوساکا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں

بدھ 23 اپریل 2025 17:46

نائومی اوساکا  میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز  کےابتدائی رائونڈ میں ہار ..
میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2025ء) جاپان کی نامور ٹینس سٹار اور چار گرینڈ سلام ٹائٹلز کی فاتح نائومی اوساکا میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں ۔ اٹلی کی 26 سالہ ٹینس کھلاڑی لوسیا برونزٹی نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں 27 سالہ جاپانی ٹینس سٹار نائومی اوساکا شکست دی۔

(جاری ہے)

ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام میڈرڈ اوپن کے دلچسپ مقابلے سپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے وینیو پارک منزاناریس میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ کے میچ میں اٹلی کی 26 سالہ ٹینس کھلاڑی لوسیا برونزٹی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف 27 سالہ جاپانی ٹینس سٹار نائومی اوساکا کو 4-6 ،6-2اور 4-6سے شکست دے کرنہ صرف ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا، جہاں ان کا مقابلہ امریکی ٹینس کھلاڑی میڈیسن کیز سے ہوگا۔ \932

متعلقہ عنوان :