ٹک ٹاک سے پہلی کمائی 25 ہزارتھی ، ربیکا خان

بدھ 23 اپریل 2025 19:42

ٹک ٹاک سے پہلی کمائی 25 ہزارتھی ، ربیکا خان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)ٹک ٹاکر ربیکا خان نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک سے میری پہلی کمائی25 ہزارتھی ، آج کل والدہ کے ہمراہ کوکنگ ویڈیوز بناتی ہوں جنہیں پسند کیا جاتا ہے۔ ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ربیکا خان نے بتایا کہ میں نے بطور ٹک ٹاکر اور کانٹینٹ کری ایٹر اپنے سفر آغاز 2019 میں کیا تھا، پہلے پہلے میری ویڈیوز پر 100 کے قریب ویوز آتے تھے، دیکھتے ہی دیکھتے میں وائرل ہوگئی اور ویڈیوز پر ہزاروں اور ملینز ویوز آنے لگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں یوٹیوب کو بہت اہمیت دیتی ہوں، یوٹیوب پر آج کل والدہ کے ساتھ کوکنگ ویڈیوز بناتی ہوں جنہیں بے حد پسند کیا جاتا ہے۔کمائی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ربیکا خان نے کہا کہ میری ٹک ٹاک پر پہلی کمائی 25ہزار تھی، مجھے اپنی پہلی کمائی حاصل کر کے بہت زیادہ خوشی ہوئی تھی، اس وقت میں نے سوچا تھا کہ مجھ میں کوئی بات تو ہے جو لوگ مجھے دیکھ اور پسند کر رہے ہیں۔ربیکا خان نے والد سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد بہت اچھے ہیں، بہت حوصلہ افزائی کرتے ہیں، بہت زیادہ سمجھاتے ہیں، میری کامیابی والد کی حوصلہ افزائی کا ہی نتیجہ ہے۔