وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو کی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں سے ملاقات،پاکستان کی معاشی صورتحال سے آگاہ کیا

بدھ 23 اپریل 2025 20:17

وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو کی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں سے ملاقات،پاکستان ..
واشنگٹن ڈی سی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف/ورلڈ بینک اسپرنگ میٹنگز کے موقع پر واشنگٹن ڈی سی میں ادارہ جاتی سرمایہ کاروں سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ نے شرکاء کو پاکستان کی معاشی صورتحال، حالیہ مالی و مانیٹری پیش رفت، اور اصلاحات میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے پاکستان کی معیشت میں استحکام اور فچ کی جانب سے کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری (B-) کا ذکر کیا۔سینیٹر اورنگزیب نے زور دیا کہ جاری ساختی اصلاحات سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے اور پاکستان کے بین الاقوامی مالیاتی منڈیوں تک دوبارہ رسائی کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ملاقات کا اختتام سوال و جواب کے سیشن پر ہوا۔

متعلقہ عنوان :