کارتک آریان اچھا دھاری ناگ کا روپ دھارنے کو تیار

دھرم پروڈکشنز اور مہاویر جین فلمز نے اپنی نئی فلم ناگزیلا کا باضابطہ اعلان کر دیا

بدھ 23 اپریل 2025 22:22

کارتک آریان اچھا دھاری ناگ کا روپ دھارنے کو تیار
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2025ء) کرن جوہر کی دھرم پروڈکشنز اور مہاویر جین فلمز کی نئی پیشکش ناگزیلا، کارتک آریان مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دھرم پروڈکشنز اور مہاویر جین فلمز نے اپنی نئی فلم ناگزیلا کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ یہ فلم فینٹسی اور کامیڈی کا امتزاج ہوگی، جس میں مشہور اداکار کارتک آریان مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔

(جاری ہے)

کارتک فلم میں پریمویدیشور پیارے چند کا کردار نبھائیں گے، جو کہ ایک اچھا دھاری ناگ (شکل بدلنے والا سانپ)ہے۔ فلم کی ریلیز کی تاریخ بھی طے کر لی گئی ہے یہ ہندو تہوار ناگ پنچمی کے موقع پر، 14 اگست 2026 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔واضح رہے کہ دھرم پروڈکشنز اور مہاویر جین فلمز اس سے قبل بھی ناظرین کو متاثر کن فلمیں پیش کر چکی ہیں، اور اس نئی پیشکش سے شائقین کو ایک بار پھر تفریحی اور منفرد تجربہ ملنے کی امید ہے۔

متعلقہ عنوان :