Live Updates

پی ایس ایل کا ایک اور اہم ٹاکرا، ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت لیا

اپنے ہوم گراؤنڈ پر دوسری فتح حاصل کرنے کیلئے کوشاں سلطانز کا پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی بدھ 23 اپریل 2025 19:46

پی ایس ایل کا ایک اور اہم ٹاکرا، ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ ..
ملتان ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل 2025ء ) پی ایس ایل کا ایک اور اہم ٹاکرا، ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت لیا،اپنے ہوم گراؤنڈ پر دوسری فتح حاصل کرنے کیلئے کوشاں سلطانز کا پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ ، دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 4 میچ کھیلے اور چاروں میں کامیابی حاصل کر کے ٹیبل پوائنٹس پر سرفہرست ہے جبکہ ملتان سلطانز نے 4 میچز کھیل کر ایک میں فتح سمیٹی اور تین میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، اس وقت ٹیبل پوائنٹس پر ملتان سلطانز کے دو پوائنٹس ہیں۔

Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات