+بجلی بندرہنے کی اطلاع

بدھ 23 اپریل 2025 20:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2025ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں برقی لائنوں کی شفٹنگ اور کھمبوں کی تنصیب کئے جارہے ہیں۔اس سلسلے میں 24اپریل کو(بروزجمعرات)سریاب گرڈاسٹیشن کے 11Kvسریاب ون،سریاب ٹو، اولڈلیاقت بازار، جائنٹ روڈ، منی مارکیٹ،سیٹلائٹ ٹاون، اولڈجان محمد،نیوجان محمد، خیر بخش مری فیڈروں سے صبح10بجے تادوپہر2بجے بجلی بندرہے گی۔

اسکے علاوہ 25اپریل کو کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے جناح ٹاون،اولڈسمنگلی، عالم خان، مالک، انٹرکنیکٹر، پی اے ایف سٹی فیڈرز سے صبح9بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندہوگی۔دریں اثنا مختلف ٹرانسمیشن لائنز اور گرڈاسٹیشنوں پر مرمتی کام کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں 24اپریل کو گنداخہ گرڈاسٹیشن سے صبح9بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی جبکہ گوادرانڈسٹریل اور پسنی گرڈاسٹیشنز سے صبح9بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندہوگی نیز اِسی روز 132Kvزردغلام جان گرڈاسٹیشن سے دن12بجے تا شام 4بجے بجلی بندرہے گی،اسی طرح 25اپریل کو صبح8بجے سے رات10بجے تک نئے تعمیر ہونے والی132Kvیارو۔

حرمزئی۔قلعہ عبداللہ ٹرانسمیشن لائن کی انرجائز یشن کیلئے یاروگرڈاسٹیشن سے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پرزحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اورتعاون کی اپیل کی ہے۔