Live Updates

پی ایس ایل 10،اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو سات وکٹوں سے شکست دیدی

جمعرات 24 اپریل 2025 00:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2025ء) ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 10 کے تیرہویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو سات وکٹوں سے شکست دیدی۔بدھ کو یہاں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

ملتان سلطانز کی جانب سے عثمان خان 61،محمد رضوان 36 اور یاسر خان 29 رنز کے ساتھ نمایاں رہےجبکہ یاسر خان نے29،افتخار احمد نے10،بریسویل نےنو،کرس جارڈن نے چھ اور کامران غلام نے 13 سکور بنائے۔اسلام آباد یونائیٹڈکی جانب سے،ریلے میری ڈیتھ،جیسن ہولڈر،محمد نواز اور شاداب خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے 169رنزکا ہدف 18 ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

اسلام آباد یونائیٹد کی جانب سے آیندریس گوس 45 گیندوں پر 80 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے،ان کے علاوہ کولن منرو نے 45، صاحبزادہ فرحان نے 22 اور محمد نواز نے 21 سکور بنائے۔ملتان سلطانز کی جانب سے بریسویل،کرس جارڈن اور عبید شاہ نے ایک،ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔آیندریس گوس کو مچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات