
بھارت نے بغیر کسی تحقیقات کے خطے میں کشیدگی پیدا کردی ہے،سعید غنی
اگر ان کے پاس دہشت گردی میں ہاکستان کے ملوث ہونے کے شواہد ہیں تو اس کو شیئر کرنا چاہئے،وزیر بلدیات سندھ کی میڈیا سے گفتگو
جمعرات 24 اپریل 2025 16:55
(جاری ہے)
قبل ازیں صوبائی وزیر سعید غنی نے نمائش کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلیم خان تنولی، اٹلی، چائنا، ترکیہ، جاپان سمیت دیگر یورپی ممالک کے قونصل جنرل کے ہمراہ فیتہ کاٹ کر نمائش کا افتتاح کیا اور نمائش میں لگائے گئے 30 سے زائد ممالک کے 450 اسٹالز کا دورہ کیا۔
اس موقع پر سعید غنی نے کہا کہ یہ نمائش گذشتہ 23 سال سے ہر ایک سال کراچی اور دوسرے سال لاہور میں منعقد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نمائش کے منتظمین نے بتایا ہے کہ اس نمائش میں شرکت کے لئے 30 سے زائد ممالک کے 700 ڈیلی گیٹس اس نمائش میں پہنچیں ہیں جبکہ دنیا کہ 30 ممالک کے 450 سے زائد اسٹالز لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ٹیکسٹائل اور گارمینٹس کی ایکسپورٹ بہت زیادہ ہے اور اس طرح کی نمائش میں مختلف ممالک کی نئی ٹیکنالوجی اور نئی مشینری یہاں کے ایکسپوٹرز کے لئے ضروری ہے اور یہ نمائش ان کے لئے بہت معاون ثابت ہوگی۔ سعید غنی نے کہا کہ میں حکومت سندھ کی جانب سے بیرون ممالک کے قونصل جنرل اور ڈیلی گیٹس کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ دنیا میں جہاں بھی دہشت گردی ہو وہ قابل مذمت ہے اور اس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے بغیر کسی تحقیقات کے خطے میں کشیدگی پیدا کردی ہی. اگر کوئی پاکستانی اس دہشتگردی میں ملوث ہے تو وہ بھارت کو اس کے شواہد پاکستان سے شیئر کرنا چاہئے۔ سعید غنی نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کو جو معطل کیا ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ بھارت کی جانب سے اس طرح کے بے بنیاد واقعات کو بنیاد بنا کر پوری دنیا میں پاکستان کے خلاف مہم چلانا قابل مذمت ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ اس حوالے سے آج وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں تمام صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے اور امید ہے کہ حکومت پاکستان ذمے داری کا مظاہرہ کرے گی۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ 1960 میں ہوا تھا۔ اس طرح کے معاہدے عالم سطح کے ہوتے ہیں اور بھارت یکطرفہ سندھ طاس معاہدہ کسی صورت ختم نہیں کرسکتا۔ بھارت پانی کو روکے گا تو ہمیں فرق پڑے گا، اس لئے دنیا کو اس پر مداخلت کرنی چاہئے۔ کینالز کے حوالے سے سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ ہمیں ملاقاتوں سے امید ہے۔ کینالوں کے مسئلے پر آج اجلاس ہورہا ہے اور مجھے امید ہے کہ ان اجلاسوں میں کینالوں کا مسئلہ حل ہوگا اور امید ہے کہ وفاقی حکومت کینالوں کو ختم کرنے کا اعلان کردے گی۔
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور ایران کا صحت کے شعبے میں قریبی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ ،سرحدی علاقوں میں متعدی بیماریوں پر قابو پانے کیلئے مشترکہ اقدامات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
-
پاکستانیوں کو بھارت چھوڑنے کی دی گئی مہلت ختم، واپس آنے والے پاکستانیوں کے اعداد وشمار جاری
-
نوشہرہ میں کانگو وائرس پھیلنے کا انکشاف
-
ٴ عام انتخابات2024کو ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر گیا ،سینکڑوں انتخابی عذرداریوںکا فیصلہ نہ ہوسکا
-
خورشید شاہ کی کینالز معاملے پر قومی شاہراہ بلاک کرنے والوں سے دھرنا ختم کرکے راستے کھولنے کی اپیل
-
سینیٹ الیکشن میں حمایت کیلئے پیپلز پارٹی کا وفد ایم کیو ایم مرکز جا پہنچا،دونوں جماعتوں کے رہنمائوں نے ملاقات کو مثبت قرار دیدیا
-
نئی نہروں پر سندھ میں احتجاج،ٹرکوں پر لدا سامان خراب، گیس سے بھرے ٹینکرز سے دھماکے کا خدشہ، گاڑیوں میں موجود مویشی بھی بیمار ہو گئے
-
پاکستان میں استعمال شدہ کمپیوٹر اور پرنٹر سستے ہونے کا امکان
-
پاکستان میں سوزوکی سوئفٹ مہنگی، نئی قیمت نے چکرا دیا
-
لوڈو کھیلتے ہوئے جھگڑا، 10 سالہ بچے نے دوست کی جان لے لی
-
روڈ ٹو مکہ، انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے 45 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا،
-
گوادر سے بین الاقوامی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، 18 من چرس پکڑی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.