انجمن تاجران موچی بازار کے نومنتخب عہدیداران نے سکھر تاجر سپریم کونسل میں شمولیت اختیار کرلی

جمعرات 24 اپریل 2025 18:45

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2025ء)انجمن تاجران موچی بازار کے نومنتخب عہدیداران نے سکھر تاجر سپریم کونسل میں شمولیت اختیار کرلی، تاجر سپریم کونسل کے صدر حاجی محمد شفیع عباسی نے نومنتخب عہدیداران سے ان کے عہدوں کا حلف لیا. اس سلسلہ میں گزشتہ روز منعقدہ تقریب میں تاجر سپریم کونسل کے حاجی شفیع عباسی، برکت علی سولنگی، محمد آصف میمن، ممتاز لکی، محمد صادق، ملنگ بابا، عبدالغفار، انجمن تاجران موچی بازار کے سرپرست اعلی عامر غوری، صدر مجیب اخوند،۔

(جاری ہے)

سینیئر نائب صدر فیصل میمن احمد، نائب صدر منیش جنرل سیکرٹری عبدالصمد، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سید حسین خزانچی زبیر ابڑو ودیگر نے شرکت کی، تاجر رہنماؤں نے کہا کہ تاجروں کے اجتماعی مفادات کے حصول کے لئے قائم ہونیوالی سپریم کونسل پر تاجر برادری کا اعتماد بڑھتا جارہا ہے، مختلف بازاروں کی تنظیمیں شمولیت اختیار کررہی ہیں، جو کہ تاجر برادری کے اعتبار و اعتماد کا ثبوت ہے، عرصہ دراز سے تاجر برادری کے نام پر سیاست کرنیوالے رہنماؤں نے تاجروں کے اجتماعی مفادات کو نظر انداز اور پس پشت ڈال کر اپنے ذاتی مفادات حاصل کئے، یہی وجہ ہے کہ تاجروں کی اکثریت سپریم کونسل میں شامل ہورہی ہے، تاجر برادری کے اعتماد و اعتبار پر پورا اتریں گے اور تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لئے بھرپور انداز سے مخلصانہ جدوجہد جاری رہے گی. اس موقع پر انجمن تاجران موچی بازار کے نومنتخب عہدیداران نے بھی اپنی ذمہ داریاں احسن انداز سے ادا کرنے کے عزم کا اظہار کی۔