مرکزی انجمن تاجران جہلم کافلسطین پر اسرائیل کے مظالم کےخلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

جمعرات 24 اپریل 2025 18:50

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2025ء) مرکزی انجمن تاجران جہلم نے26مارچ کو فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیل کے مظالم کےخلاف مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا۔ مرکزی انجمن تاجران کی قیادت نےفلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیل کے مظالم کے خلاف مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کااعلان کیاہے۔

(جاری ہے)

قائدین نے کہا کہ ضلع جہلم کے تاجروں نے اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ پہلے سے ہی کررکھا ہے اس شٹر ڈاؤن اور اظہار یکجہتی کامقصد فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف پاکستانیوں کی آواز بلند کرنا اور عملی اقدامات کرتے ہوئے غاصب ریاست کے معاشی بائیکاٹ میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ دنیا کو یہ پیغام دے سکیں کہ پاکستانی عوام اور تاجر برادری مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑی ہے اس پرامن احتجاج کامقصد عالمی برادری کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کی ایک کوشش بھی ہے تاکہ دنیا اسرائیلی مظالم کے خلاف عملی اقدامات کرے اور مظلوم فلسطینوں کو انصاف ملے