پولیس اہلکاروں کے بیروزگار بچوں کومفت اسکلز ڈیولپمنٹ کورسز کروانے کا فیصلہ

جمعرات 24 اپریل 2025 20:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2025ء)پنجاب پولیس اہلکاروں کے میٹرک پاس اور 16 سال یا اس سے زائد عمر کے بیروزگار بچوں کیلئے مفت اسکلز ڈیولپمنٹ کورسز کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ کورسز سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں کروائے جائیں گے جہاں پولیس اہلکاروں کے بچوں کو سٹیچنگ، ٹیکسٹائل اور کٹنگ سمیت مختلف شعبوں میں تربیت دی جائے گی۔پنجاب بھر کے پولیس ملازمین کو اس حوالے سے سرکاری مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے خواہشمند بچوں کی تفصیلات مخصوص پرفارمہ میں دو دن کے اندر ویلفیئر برانچ کو فراہم کریں۔

متعلقہ عنوان :