Live Updates

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی فِچ ریٹنگز کے وفد سے ملاقات، پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو CCC+ سے بڑھا کر B کرنے پر شکریہ ادا کیا

جمعہ 25 اپریل 2025 10:00

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2025ء) وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف ،ورلڈ بینک سپرنگ میٹنگز کے موقع پر واشنگٹن ڈی سی میں معروف عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی "فِچ ریٹنگز" کی ٹیم سے ملاقات کی۔اس موقع پر وزیر خزانہ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو CCC+ سے بڑھا کر B کرنے پر فِچ ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ ترقی پاکستان میں جاری مالیاتی اصلاحات، معاشی نظم و ضبط اور اقتصادی استحکام کی مظہر ہے، جس سے نہ صرف سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا بلکہ پاکستان کو عالمی مالیاتی منڈیوں تک بہتر رسائی حاصل ہو گی۔وزیر خزانہ نے حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے، جس میں توانائی کے شعبے میں بہتری، ٹیکس نظام کی اصلاح، سرکاری اداروں کی کارکردگی میں اضافہ، عوامی مالیاتی نظم اور قرضوں کی بہتر مینجمنٹ شامل ہیں، سے ٹیم کو آگا ہ کیا۔ فِچ ٹیم کی جانب سے محصولات میں اضافے، ٹیرف اصلاحات اور ٹیکس ایڈمنسٹریشن کے حوالے سے سوالات کئےگئے جن کےوزیر خزانہ اور ان کی ٹیم نے تفصیلی جوابات دیے، اور شفافیت کے ساتھ کئے جانے والے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات